کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء ملک گامن مری نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں پینل کے ساتھ اتحاد عوام کے بہتر مفاد،علاقے کی ترقی اور خوشحالی کو مدنظر رکھ کر کیا ہے ہمارا مقصد عوام کا خدمت ہے اس لئے کسی وقتی سودا بازی یا لالچ لینے کے بجائے پارٹی نے نوابزدہ گزین مری کے پینل کے ساتھ سرعام اتحاد کیا ہے ہماری کوشش ہے کہ ایک مضبوط پلٹ فارم کے ساتھ آگے آکر عوام کے ترجمانی کرسکیں کچھ سیاسی جماعتوں کے غیر سیاسی حربوں سے واقف ہیں کسی غیر جموری انداز کو برداشت نہیں کیا جائیگا بلوچستان نیشنل پارٹی غیر جمہوری انداز کے حربوں کا جواب دینا بھی جانتا ہے اس لئے ان سیاسی جماعتوں سے کہتے ہیں کہ وہ سیاست کو دنگل فساد کی طرف لے جانے کے بجائے جمہوری انداز سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت اپنے اندر پیدا کریں کیونکہ یہاں طاقت صرف اور صرف عوام کی ہے اور ہماری اتحادی جماعتیں عوام کے پاس جاکر ووٹ لیکر آئیں گے ہم عوامی طاقت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں جمہوریت کی بالادستی چاہتے ہیں اس لئے تمام غیر سیاسی عوامل کی مذمت کرتے روکنے کی کوشش کریں گے مخالفین حماقت میں نہ رہے کہ وہ ہمارے جمہوری انداز میں خلل ڈال کریا کردار کشی کرکے الیکشن جیت جائیں گے کوہلو کے عوام سیاسی شعور رکھتے ہیں انہیں بہتر معلوم ہے کہ یہاں کون کیا ہے اور کس کی کتنی عوامی طاقت ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء نے ضلع بھر میں جلد الیکشن مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
مخالفین حماقت میں نہ رہیں کہ جمہوری انداز میں خلل ڈال کر الیکشن جیت جائیں گے،ملک گامن مری

ٹیگز:
ملک گامن مری
