کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاوسینگ وتعمیرات مولانا عبدالواسع نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس شوری کا اہم اجلاس 8 مئی بروز اتوار بوقت صبح 10بجے جمعیت کے صوبائی دفتر واقع چمن ہاؤسنگ اسکیم شابو روڈ طلب کرلیاہے۔مجلس شوری کی اجلاس کے فورا بعد صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی منعقد ہوگا اجلاس میں ملکی اور صوبائی صورت حال کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ ایم این اے نے جمعیت بلوچستان کی صوبائی مجلس شوری کے تمام اراکین کو بروقت اجلاس میں شرکت کی تاکید کی ہے
مولاناعبدالواسع نے جمعیت علماء اسلام کا اجلاس طلب کرلیا

ٹیگز:
مولاناعبدالواسع
