دالبندین(ڈیلی گرین گوادر)دالبندین کلی کوئی خان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی کار گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ ایک شخص جان بحق ایک زخمی ہوگیا ایس پی چاغی محمد انور بادینی کے مطابق دالبندین کلی کوئی خان میں سفید کلر کی کار گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ہے فائرنگ سے سعید سیانی نامی شخص جان بحق جبکہ محمد حاتم نامی زخمی ہوگیا زخمی کو پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے
دالبندین : مسلح افرادکی گاڑی پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی

ٹیگز:
دالبندین
