کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ مواصلات و تعمیرات (بی اینڈ آر) بلوچستان میں پرموشن کمیٹی کا اجلاس 7 سال سے نہ ہونا سنگین خلاف ورزی اور ملازمین کے حقوق پر ڈاکے کے مترادف ہے ایسے میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کی جانب سے عدالتی فیصلوں کے برخلاف اور سیکنڑوں ملازمین جو پرموشن کے انتظار میں ہیں ان کی حق تلفی کرتے ہوئے غیر قانونی اقدامات کو جاری رکھنے کی کوشش کرنا۔ اور بی اینڈ آر میں سرپلس ملازمین(361 employees c&w) جو عدالتوں اور حکومتی احکامات کے باوجود تنخواہوں سے محروم ہیں اسکے باوجود صوبائی وزیر بی اینڈ آ ر کیوں محکمہ میں غیر قانونی بھرتیاں کر نا چاہتے ہیں بی اینڈ آر میں پرموشن کمیٹی کے اجلاس نہ ہونے پر مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزیر موصلات کی کوششوں کے باوجود بیورو کریسی نے انکی دال گلنے نہیں دی حکومت کی نااہلی کا یہ یہ حال ہے کہ ملازمین و مزد روں و پنشنرزکو واجبات و تنخواہیں حاصل کرنے کیلئے احتجاج کرنا پڑ تا ہے۔ اگر پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے صدر نے ملازمین کو انصاف دلانے کیلئے معزز عدالت سے رجوع کیا ہے تو صوبائی وزیر اور حکومت عدالتی فیصلے کا انتظار کریں۔سیاسی اثر رسوخ کے ذریغے غیر قانونی بھرتیوں کی اجازت کسی کو نہیں دینگے موجودہ کمزور نظام کی وجہ سے ملازمین انصاف کو ترس گئے ہیں حکومت ملازمین کو تنخواہیں دے نہیں سکتی سینکڑوں بھرتیوں کے جھوٹے دعوے کررہی ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد سینئر نائب صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی نور الدین بگٹی عبدامعروف آزاد ظفر خان رند عابد بٹ منظور احمد آغا دین محمد محمد حسنی میر زیب شاہوانی ملک وحید کاسی فضل محمد یوسفزئی سیف اللہ ترین خیر اللہ مری حبیب اللہ لانگو حاجی غلام دستگیر نے اجلاس یں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں غیر قانونی بھرتیوں کا خمیازہ ادارے اور غریب عوام بگھت رہے ہیں انہوں نیکہا کہ ملازمین و مزدوروں کو انصاف نہ ملنے پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کی پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے صدر قاسم خان عدالت سے رجوع کیا ہے اور ہمیں عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے مگر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اور انکے صاحبزادے کو اپنی حکومت اور عدالتوں پر بھروسہ نہیں چند دن کی حکومت میں لوٹ مار کرکے پتہ نہیں کیا کرنا چاہتے ہیں اور دوسری جانب یونین صدر کو انصاف کے حصول کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا نے پر محکمہ چند کرپٹ افسران کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنانا شو کاز نوٹس اور دھمکیاں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کو زیب نہیں دیتا مزدور رہنماؤں نے کہا کہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اور بی اینڈ آر کے افسران اور صوبائی حکومت نے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی تو بلوچستان لیبر فیڈریشن کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دے گی جس کی ذمہ داری صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اور حکومت سمیت وزیر کے دباؤ میں آنیوالے افسرا پر عائد ہوگی۔
حکومت ملازمین کو مستقل کرکے تنخواہیں ادا کرے غیر قانونی اقدامات تسلیم نہیں ٗ خان زمان

ٹیگز:
خان زمان
