مستونگ((ڈیلی گرین گوادر)) عید قریب آتے ہی مستونگ شہر میں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا،لوگوں کی تحفظ یقینی بنانے کے بجائے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،تفصیلات کے مطابق مستونگ میں چوری راہزنی اور دکانوں میں نقب زنی و چوری کی وارداتیں تم نہ سکی روزانہ مستونگ شہر میں کوئی نہ کوئی دکان میں ضرور نقب زنی و ڈکیتی کی واردات ہوتی ہیں، گزشتہ دو راتوں نامعلوم نقب زنوں نے مستونگ بازار میں کوئٹہ روڈ پر پرچون اور کباڑی کی دکان میں چھت سے سراخ کرکے اور تالے توڑ کر دکان سے نقدی کاپر وغیرہ چرا کر لے گئے،اس سے قبل چند روز پہلے مستونگ بازار میں مدینہ مسجد روڈ پر دن دہاڑے دکانداروں کو لوٹا گیا۔اور یہ سلسلہ جاری ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں آئے روز چور و راہزن شہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کررہے ہیں، مستونگ کے شہری سخت عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں، انتظامیہ چوروں کے خلاف کاروائی میں ناکام اور غیر سنجیدہ نظر آرہی ہیں۔عید قریب آئے ہی انتظامیہ کی تمام تر توجہ چیک پوسٹوں پراسمں گلروں سے بتہ کی وصولیوں پر مرکوز ہے جہاں سے ہر قسم کی غیر ملکی سامان منشیات کی اسمنگلنگ کی جاتی ہیں ان کی تحفظ یقینی بنانے کیلئے پوری اقدامات اٹھائے جاتے ہے مگر شہر میں شہریوں کو حفظ دینے میں کوئی سنجیدہ کوشش نظر ہی نہیں ارہی،اور نہ ہی شہر سمیت ضلع بھر میں کئی بھی موثر انداز میں چیکنگ کی جاتی ہے شہریوں نے وزیر اعلی بلوچستان اور اعلی حکام سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور چیک پوسٹوں پر اسمگلروں کے تحفظ دینیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
عید قریب آتے ہی مستونگ شہرمیں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا

ٹیگز:
ڈکیتی راہزنی
