اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفی منظور کر لیا گیا، کیبنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفیٰ دے دیا تھا، کیبنٹ ڈویژن نے استعفیٰ منظور کر کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
عارضی طور پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو قائم مقام گورنر سندھ بنا دیا گیا، آغاسراج درانی نیب کیس میں گرفتار ہیں، ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

