اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر بینک آج صبح 8 بجے کھل گئے، وفاقی حکومت کے احکامات پر ہفتے میں 6 روز کاروبار ہوگا۔
رمضان میں پیر تا جمعرات اور ہفتے کو 1 سے ڈیڑھ بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا جبکہ پیر تا جمعرات، ہفتے کو بینکوں کی پبلک ڈیلنگ صبح 8 تا1 بجے تک ہوگی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان میں جمعے کو پبلک ڈیلنگ کے بینکنگ اوقات صبح 8 تا 12 بجے ہونگے۔

