کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء کرن بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی و جمہوری بصیرت کی بدولت کاروان جمہوریت اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے، برا وقت ختم ہوگیا قومی اسمبلی نے اپنا نیا قائد ایوان منتخب کرلیا ہے، جمہوریت کی بہتری کی جانب یہ سفر جاری و ساری رہے گا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسی مثال نہیں ملتی جب منتخب نمائندوں نے کسی منتخب قائد ایوان کو اپنے ووٹوں کے ذریعے نکال باہر کیا ہواور پھر جمہوری اور آئینی طریقے سے اپنے لئے ایک نیا قائد ایوان چنا ہو جس کے لئے پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے کیونکہ ملک میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پوری کوشش ہوگی کہ گزشتہ حکومت کی پیدا کردہ افراتفری کی صورتحال کو جلد ختم کیا جائے، ملک میں آنے والی سیاسی تبدیلی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جاسکتا ہے، ثابت ہوگیا کہ انویسٹرز کو عمران خان کے نئے پاکستان کے بجائے بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان چاہئے، انہوں نے نومنتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب وزیراعظم عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،انہوں نے کہا کہ نئے قائد ایوان منتخب ہو نا نئے جمہوری سفر کا آغاز ہے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی آئین اور جمہوریت کی فتح ہے، نومنتخب وزیراعظم چھوٹے صوبوں کو انکے ساحل و وسائل پر دسترس دیں گے اور چھوٹے صوبوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلئے موثر اورعملی اقدامات اٹھائیں گے۔
ملک میں آنے والی سیاسی تبدیلی سے معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، کرن بلوچ

ٹیگز:
کرن بلوچ
