کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ترجمان سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ قائم کرنے کا دعویدار ووٹ خرید کر مصنوعی اکثریت حاصل کرتا رہا، 2018 سے 2022 تک جعلی مینڈیٹ کی اصلیت عوام پر آشکار ہو چکی ہے، عمران خان کو فوری طور صادق اور امین نہ رہنے کی بناء پر نااہل قرار دیا جائے۔یہ بات انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو لیک پرردعمل دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی یکے بعد دیگرے آڈیو لیکس اس بات کی گواہ ہیں کہ یہ شخص اقتدار کے حصول کے لئے ہر حد تک گر سکتا ہے اپوزیشن پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کرنے والے نے خود سرعام ووٹ خریدنے کا اعتراف کیا،ہارس ٹریڈننگ آئینی اور قانونی جرم ہے عمران خان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ قائم کرنے کا دعویدار ووٹ خرید کر مصنوعی اکثریت حاصل کرتا رہا، عمران خان کو فوری طور صادق اور امین نہ رہنے کی بناء پر نااہل قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ 2018 سے 2022 تک جعلی مینڈیٹ کی اصلیت عوام پر آشکار ہو چکی ہے، عمران خان اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو قانون کے حوالے کریں اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کریں۔
ریاست مدینہ قائم کرنے کا دعویدار ووٹ خرید کر مصنوعی اکثریت حاصل کرتا رہا،سردار سر بلند خان جو گیزئی

