خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار زیدی میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ پیر کی شب خضدار کے نواحی علاقہ زیدی میں محمد ابراہیم ولد قادر بخش قوم غلامانی روڈ کے کنارے اپنی موٹرسائیکل ٹھیک کررہاتھا کہ تیز رفتاری کے ساتھ آنے والی موٹرسائیکل ان سے ٹکراگئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق جبکہ محمد معراج ولد عبدالرحیم لانگو سکنہ زیدی زخمی ہوگیا۔ جنہیں خضدار ہسپتال پہنچایا گیا۔ یاد رہے کہ محمد ابراہیم غلامانی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء عبدالوہاب غلامانی اور بی این پی کے رہنماء عبدالحمید منصور غلامانی کے چھوٹے بھائی تھے۔
خضدار زیدی میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

ٹیگز:
خضدار
