کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) 8 فروری کا چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس لیکر دم لینگے عوام نے ووٹ تحریک انصاف کو دیا جسکو دھاندلی کے ذریعے تبدیل کیا گیا 8 فروری کو حقیقی الیکشن ہوا لیکن 9 فروری کو پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر دؤاد شاہ کاکڑ،منورہ منیر، فیصل دھوار اور بابر بڑیچ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کا دھاندلی کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہو ں نے کہا کہ 8 فروری کو پوری قوم نے ووٹ کو اپنا نصب العین اور ووٹ ڈالنے کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر ووٹ ڈالا لیکن امپورٹڈ حکومت کو اقتدار دلانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ چوری کیا گیا جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ آج پوری قوم جس نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا وہ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ ہمارا چوری کیا ووٹ و مینڈیٹ واپس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے فارم 45 کے مطابق 180 قومی اسمبلی 2 سو کے قریب پنجاب اسمبلی، سندھ اور بلوچستان میں مینڈیٹ چوری کیا گیا جسکے گواہی نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بلکہ عام پاکستانی قومی و بین الاقوامی میڈیا اس بات کی گواہی دیں رہی ہے جب تک پاکستان تحریک انصاف کا چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس نہیں کیا جاتا تب تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے پورے ملک کی طرح پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے زیر اہتمام بھی دھاندلی کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اور دیگر سینیئر قیادت نے خطاب کیا۔
8 فروری کا چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس لیکر دم لینگے،دؤاد شاہ کاکڑ

ٹیگز:
دؤاد شاہ کاکڑ
