کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں لوکل بس اور رکشہ مالکان اور ڈرائیوز نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاجا انسکمب روڈ بند کر دیا،کوئٹہ لوکل بس اور رکشہ مالکان اور ڈرائیوروں نے لیاقت پار ک کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے بسیں ا و ر ر کشے کھڑے کرکے احتجاجاً سرکلر اور انسکمب روڈبلاک کر دیا سر کلر روڈ اور انسکمب روڈ کی بندش سے ٹریفک کانظام درہم برہم ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے نما ئندے موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات شروع کر دیئے تا ہم مظاہرین نے روڈ نہیں کھولا،لوکل بس اور رکشہ مالکان و ڈرائیورز کی جا نب سے احتجاج ٹریفک پولیس کے مبینہ نارواسلوک کے خلاف کیاجارہاہے،ٹریفک کی بندش سے شہر یوں بالخصوص اسکول کے بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کوئٹہ،لوکل بس اور رکشہ مالکان کا ہڑتال،شہریوں کو مشکلات کا سا منا

ٹیگز:
کوئٹہ
