خیبر پختونخوا :اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپوزیشن قائدین کو 45 پی ٹی آئی ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہونے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ پی ٹی آئی ایم پی ایز کا بڑا اکثریتی گروپ پی پی قیادت کے ساتھ شامل ہونے کو تیار ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا 4 رکنی پارلیمانی گروپ پہلے ہی حکومت سے علیحدگی اختیار کر چکا ہے۔وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئندہ چند روز میں جمع کروائی جانے کا امکان ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعظم کے بعد محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

ٹیگز:
اپوزیشن
