اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خوف و ہراس کے باعث لوگ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، دیر بالا سمیت دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد اور کے پی کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ٹیگز:
زلزلے
