کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے صوبائی حکومت کے وژن کو مزید تقویت دینے کیلئے صوبے کے نوجوان وکلاء کی بیرون ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے قائم انڈوومنٹ فنڈ میں 300ملین روپے کے اضافے کی منظوری دے دی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ قانون کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری پر دی وزیراعلیٰ کی منظوری سے محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز کا اجراء کردیاگیا ہے وزیراعلیٰ کے اس احسن اقدام کو وکلاء برادری نے سراہتے ہوئے انڈوومنٹ فنڈ میں اضافے کا خیر مقد م کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے قائم انڈوومنٹ فنڈ میں 300ملین روپے کے اضافے کی منظوری دے دی

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
