سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی صدارت میں زمینداروں اور کھاد ڈیلروں کا ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کرنل ایف سی بلال احمد، ضلعی افسران سمیت زمینداروں اور کھاد ڈیلروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خصوصی طور پر یوریا کھاد کے بحران زمینداروں کو فراہمی اور سرکاری نرخ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں مشترکہ طور پر یوریا کھاد کی بوری کی قیمت 2100 روپے مقرر کی گئی اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ نے کہا کہ شہر میں یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گا اس عمل میں ملوث کھاد ڈیلروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کھاد کے بحران کی وجہ سے زمینداروں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اب انہیں مزید تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ انہیں کھاد کی فراہمی اور رلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
سبی میں یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی، سید زاہد شاہ

ٹیگز:
سید زاہد شاہ
