کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے عہدیدارن حضرت علی اچکزئی سید عبدالقیوم آغا میر یاسین مینگل حاجی سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائیدوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس نقیب کاکڑ عزیز بازئی قاہر ترین عنایت درانی شکور خلجی عبدالعلی دمڑ احسان کاکڑ نقیب اللہ کاکڑ نصیر خان ترین سید خان اسحاق زئی خیال محمد اور نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن شوکت علی سے ملاقات کی ملاقات میں شہر کے مسائل اور دیگر امور پر تاجر برادری کی مشکلات سے آگاہ کیا سرکلر روڈ پلازہ میں تاجر برادری اور عوام الناس نے 2008 میں دوکانات کوکا جات کیلئے رقم جمع کروانے تھے مگر تاحال ان کی رقم کی واپسی نہیں ہوئے اور 2008 سے تاجر برادری اور عوام الناس نے سرکلر روڈ پلازہ کہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کررہے تھے کیونکہ منصوبہ حکومت بلوچستان کے جانب سے کینسل ہوا تھااور پلازہ کی جگہ پارکنگ پلازہ بنایا گیا ہے اور وزیر اعلی بلوچستان نے اس پلازہ کا افتتاح بھی کیا ہے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے ایڈمنسٹریٹر سے مطالبہ کیا کہ ان کی رقم کی واپسی کی جائے ایڈمنسٹریٹر نے مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ سے کہا کہ تمام تاجر برادری اور عوام الناس اپنے جمع شدہ بنک رسدیں سپریڈنٹ پروجیکٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے آفس میں جمع کرکے اپنا چک وصول کریں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تاجر برادری کا پرانا مسئلہ کروایا تمام تاجر برادری ان مشکور ہے
تمام تاجر برادری اور عوام الناس اپنے جمع شدہ بنک رسدیں سپریڈنٹ پروجیکٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے آفس میں جمع کرکے اپنا چک وصول کریں،عبدالرحیم کاکڑ

ٹیگز:
عبدالرحیم کاکڑ
