اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آںے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 وفاقی وزرا پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں، ایک چھوڑنے والا ہے۔ ملکی سیاسی صورتحال اس وقت کشمکش کا شکار ہے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کے لئے اپوزیشن کی جانب سے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ 24 اراکین اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں۔ ان اراکین میں ایک رکن قومی اسمبلی رمیش کمار بھی ہیں جو سندھ ہاؤس میں موجود ہیں ، انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 3 وفاقی وزرا پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں، غلط کاموں کی ہمیشہ نشاندہی کرتا رہتا تھا، پارلیمنٹ لاجزمیں میری بیوی کو پی ٹی آئی کے لوگوں نے فون کر کے مجھے گدھا کہا، یہ اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تین وفاقی وزرا کون ہیں، ابھی نام نہیں بتاسکتا، تین وزیر چھوڑ چکے، ایک چھوڑنےوالا ہے، مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں، کوئی خرید نہیں سکتا۔
3 وفاقی وزرا پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں، رمیش کمار

ٹیگز:
رمیش کمار
