اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ 24 اراکین اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کی موجودگی پر پولیس اہلکاروں کی طرف سے آپریشن کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد منتقل ہوئے۔ سندھ ہاوس کے دونوں دروازوں کو مکمل بند کیا گیا، سندھ ہاوس کے حوالے سے انتظامیہ اور پولیس نے سر جوڑ لئے۔تحریک انصاف کے سندھ ہاؤس میں موجود ارکان قومی اسمبلی راجہ ریاض، باسط سلطان بخاری، نواب شیر وسیر اور نور عالم خان منظر عام پر آچکے ہیں جبکہ ابھی متعدد ارکان نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
24 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں: راجہ ریاض

ٹیگز:
راجہ ریاض
