ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) سبی ڈھاڈر کمبڑی پل قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے دوران ناکہ بندی دو مقامی قبائلی شخصیات کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گیے واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ اپرشن جاری مغویاں کی بازیابی کیلئے کوشش جاری پولیس کے مطابق ڈھاڈر صدر پولیس تھانے کی حدود سبی ناڑی بینک کے قریب کمبڑی پل کے مقام قومی شاہراہ پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد کی ناکہ بندی کے دوران مقامی دو قبائلی شخصیات وڈیرہ علی احمد رند اور میر اسلم جتوئی کو مبینہ طور پر نا معلوم مسلح افراد نے ان کواغواء کرکے اپنے ساتھ لے گیے واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور سکیورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویاں کی بازیابی اور اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردی گئی۔
ڈھاڈر،مسلح افراد نے دو قبائلی شخصیات کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے

ٹیگز:
ڈھاڈر
