کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حبا فواد چوہدری کے نام کے ساتھ قبائلی شناخت ’کاکڑ‘ لکھنے کے معاملے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے، جس پر عدالتِ عالیہ نے باقاعدہ سماعت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
عدالتی دستاویز کے مطابق یہ آئینی درخواست کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ صاحبزادہ نثار احمد نے ذاتی حیثیت میں دیگر درخواست گزاروں کے ہمراہ دائر کی ہے، جس میں حبا فواد چوہدری اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

