قلات (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن(ر) مہراللہ بادینی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات سید مقصودشاہ کے ہمراہ قلات کے مختلف گلی محلوں کادورہ کر کے پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا،ایم ایس سول ہسپتال قلات ڈاکٹر نسیم لانگو اورڈی ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر محمداقبال نے ڈپٹی کمشنر کو چشمہ،مغلزئی، گیاوان، مڈوے،خیل سمیت دیگر محلوں کادورہ کرایا،ڈپٹی کمشنرقلات نے پولیو ٹیموں اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے کہا کہ ہر مکتبہ فکر کے لوگ پولیو مہم میں محکمہ صحت کا بھرپورساتھ دیں اور 5سال تک کے عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں اور اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچھائیں،انہوں نے محکمہ صحت قلات کے آفیسران کو سختی سے ہدایت جاری کردی کہ 5 روزہ پولیو مہم میں گھرگھر جاکر تمام بچوں کو قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں کا مسلسل نگرانی کریں تاکہ ضلع قلات کیمعصوم بچوں کو اپائج ہونے سے بچایا جا سکیں۔
ہر مکتبہ فکر کے لوگ پولیو مہم میں محکمہ صحت کا بھرپورساتھ دیں،ڈپٹی کمشنرقلات

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنرقلات
