کیف(ڈیلی گرین گوادر)یوکرین کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں جاری جنگ کے دوران روس کے حملے میں اب تک کم از کم 198 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق یوکرینی وزیر صحت نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ ایک 115 افراد زخمی ہیں جن میں 33 بچے بھی شامل ہیں۔فی الحال، یہ بات واضح نہیں کہ مرنے والوں صرف عام شہری ہیں یا فوجی اہلکار بھی ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف اور شمال مشرقی علاقے سومی میں ہفتے کی صبح سے ہی لڑائی جاری ہے، جہاں ملک کی دفاعی فوج روسی فوج کے خلاف برسرپیکار ہے۔دوسرے ممالک نے مزید عطیات دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جمہوریہ چیک نے 8.6 ملین ڈالر کے ہتھیار بھیجنے کی منظوری دی ہے جبکہ نیدرلینڈ نے کہا ہے کہ وہ مزید 200 فضائی دفاعی راکٹ فراہم کرے گا۔

