کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.21 فیصد ریکارڈ 7 نئے کیس رپورٹ ہوئے، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 نئے کیس پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35316 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 37 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34797 ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 144 ہے جن میں سے 4 مریض ہائی فلو پر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 375 اموات ہوچکی ہی ہے
بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.21 فیصد ریکارڈ، 7 نئے کیس رپورٹ

ٹیگز:
بلوچستان
