خضدار (ڈیلی گرین گوادر) لیویز فورس وڈھ کی کاروائی،سندھ سے بچیاں اغواء کرنے والا گروہ گرفتار،2 بچی بازیاب کر لی گئیں،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی و اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر لیویز انچارج وڈھ فاروق مینگل کی سربرائی میں لیویز فورس نے کاروائی کرتے ہوئے قمبر سندھ سے اغواہ ہونے والی دو بچیوں مل خاتون اور ارشاد خاتون کو بازیاب کراکے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزم شاہ میر ولد گل محمد، ہدایت اللہ، چانڈیا خان پسران شاہ میر ساکنان قمبر شہداد کوٹ نے سندھ سے دو بچیوں کو اغواہ کرکے وڈھ میں روپوش ہوگئے تھے،ملزمان کے خلاف ضلع قمبر شہدادکوٹ تھانہ غیبی ڈیرو میں مقدمہ نمبر 02/22 بجرم زیر دفعہ 368.452.34 ت پ کے تحت کیس درج ہوا تھامزید کاروائی کیلئے ملزمان کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے،ترجمان لیویز فورس خضدار کے مطابق لیویز فورس خضدار عوام کی عزت کا محافظ ہیں جو بھی ظلم و زیادتی کا مرتکب ہوگا چاہے وہ ملک کے کسی بھی کونے میں کیا ہو اسے اپنے ایریا میں چھپنے نہیں دیا جائیگا اسکے خلاف لیویز بھرپور ایکشن لے گی، معاشرے سے جرائم کا خاتمہ لیویز فورس خضدار کی اولیں ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر خضدار و اسسٹنٹ کمشنر وڈھ نے لیویز ٹیم کوبہترین کاروائی پر داد دی۔
لیویزفورس وڈھ کی کاروائی،سندھ سے بچیاں اغواء کرنے والا گروہ گرفتار،2 بچی بازیاب

ٹیگز:
لیویزفورس
