کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ترجمان حکومت بلوچستان کی جانب سے 22اکتوبر کے لانگ مارچ سے متعلق بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نگران وفاقی و صوبائی حکومتیں بلوچستان نیشنل پارٹی کی مقبولیت سے خائف ہیں اور پرامن لانگ مارچ کو روکنا چاہتے ہیں جو اس بات کی غمازی ہے کہ دانستہ طور پر بی این پی کو قومی جمہوری جدوجہد سے دور کر رکھ سازش کے تحت پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور بی این پی کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ بی این پی کو دیوار سے لگانا ان کیلئے انتخابات سے زیادہ اہم ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر سیاسی پارٹیوں کو جلسے، جلسوں، ریلیوں کی مکمل اجازت ہے آج بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے درجنوں ریلیاں نکالی گئیں وہاں نہ دفعہ 144 تھا اور نہ امن و امن کی خراب صورتحال مگر بی این پی کو سیاسی جدوجہد سے دور رکھنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں بلوچستان کو بحرانوں کی جانب دھکیلا جا رہا ہے بی این پی کی جمہوری جدوجہد سے خائف ہونے کا مقصد یہی ہے کہ بلوچستان میں الیکشن سے قبل ہی پارٹی کے خلاف کریک ڈا?ن کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ریاستی ادارے متحرک نظر آ رہی ہے پورے بلوچستان دیگر سیاسی پارٹیوں کو سرگرمیوں کی اجازت اور ان کیلئے امن و امان بھی بہتر ہے مگر بی این پی صوبائی حکومت کے ترجمان کا بیان قابل مذمت ہے گزشتہ دنوں بلوچ روایات کے برخلاف پارٹی رہنماؤں، خواتین و بچوں پر ایف آئی آر درج کیا گیا اور اب پارٹی کے سامنے نگران حکومت پارٹی بن کر سامنے آ رہی ہے کہ امن وامان کی خراب صورتحال اور لانگ مارچ منسوخ کیا جائے یہ تمام اقدامات ناانصافیوں، آمرانہ روش کا تسلسل ہے جو سابق حکمرانوں نے اپنائی تھیں آج اہل بلوچستان بلکہ تمام طبقہ فکر اس بات سے بخوبی آگاہی رکھتے ہیں کہ گزشتہ تین چار ماہ سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور پارٹی کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جا رہی ہیں عوامی حمایت پارٹی کو حاصل ہے بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ حکمرانوں کی روش کا نوٹس لیں بی این پی کے لئے دفعہ 144اور دیگر پارٹیوں کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے مظالم اور آمرانہ طرز عمل سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے پرامن لانگ مارچ اور سیاسی جدوجہد کو روکنا خام خیالی ہے کیونکہ ہماری جدوجہد عوام کے وسیع تر مفادات، لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت ہر طبقہ فکر کے مسائل کا حل ہے اور پر امن جدوجہد سے راہ فرار اختیار نہیں کریں گے
پرامن لانگ مارچ سے متعلق صوبائی حکومت کے ترجمان کا بیان قابل مذمت ہے،بی این پی

ٹیگز:
بی این پی
