کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بی این پی کوئٹہ کے جاری کردہ ایک تردیدی بیان کے مطابق سیاست کرنا ہر ایک کا جمہوری حق ہے اور نہ ہی کسی پر یہ پابندی ہے کہ وہ کوئی پارٹی چھوڑ کر دوسرا پارٹی میں نہیں جا سکتا بلکہ ہر شخص اپنا نظریہ کے مطابق کہی بھی جاسکتا ہے لیکن ایک پارٹی سے دوسرے پارٹی جانے والے جب کوئی پریس کلب یا کہی اور شمولیت کرتا ہے تو وہ حقیقت پر مبنی اور سچھائی بیان کرے تو بہتر ہے انہوں نے کہاں جس طرح کل یعنی 2 اپریل 2022 کو ضلع کوئٹہ کے کچھ دوست انفرادی طور پر بی این پی کو چھوڑ کر دوسرے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ان کا یہ بیان درست نہیں کہ ہم سینکڑوں دوست مستعفی ہو کر شامل ہو گئے جوکہ حقیقت پر مبنی نہیں صرف اپنے نمبر بڑھانے کے لیئے ایسا اعلان کیا گیا انہوں نے کہاں پارٹی چھوڑنے والوں میں ایسے افراد شامل ہے جو 2018 الیکشن میں باپ پارٹی کو ووٹ دیکر پارٹی سے کنارہ کش تھے ان میں کچھ لوگ ایسے بھی شامل ہے جو پہلے ایک بار استعفیٰ دے چکے ہیں اور چند لوگ ایسے بھی شامل ہے جو کئی سالوں سے سوشل میڈیا سمیت ہر محاذ پر پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے تھے اور چند لوگ ایسے بھی تھے جو عرصہ دراز سے غیر فعال تھے۔ شمولیت کرنے والوں میں صرف دو مرکزی کونسلر حاجی فاروق شاہوانی۔ ہدایت جتک۔ 3 ضلعی کونسلر یونس بلوچ۔ خدائے رحیم لہڑی اور ٹکری صدام لانگو اور کچھ ممبران تھے شمولیت کرنے والے انفرادی تھے کیونکہ پارٹی کے سارے ممبران کے ریکارڈ ڈیجیٹل ہے وہ ہمارے پاس موجود ہے سینکڑوں دور کی بات بلکہ درجن بھی نہیں تھے جو مستعفی ہوئے ان کے یونٹ سیکرٹری۔ ڈپٹی سیکرٹری۔ کونسلران اور سرگرم ممبران پارٹی میں موجود ہے جو مخلصانہ انداز میں اپنے جدجہد جاری رکھ کر بی این پی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ کوئٹہ بی این پی کا مضبوط گڑھ ہے یہاں کے کارکنان مخلص۔ مضبوط اور باشعور ہے کوئی ان کو کمزور نہیں کر سکتا تردیدی بیان میں کہاں گیا کہ بی این پی بلوچستان میں وہ واحد پارٹی ہے جو لاپتہ افراد کی بازیابی میں پیش پیش ہے ہر مشکل میں عوام کے ساتھ ہے صوبہ کے ساحل اور وسائل کے محافظ ہے اس لیئے ڈکٹیٹر مشرف سمیت ہر دور میں جابر حکمرانوں اور ان کے ہم خیال گروہوں نے پارٹی اور ہمارے قائدین کے خلاف ہر حربہ استعمال کی لیکن مخلص نظریاتی دوستوں اور باصلاحیت رہنماؤں کیوجہ سے اس پارٹی کو ختم نہیں کرسکے بی این پی کے کارکنان اور رہنماء راہشون سردارعطاء اللہ مینگل کی نظریہ اور قائد بلوچستان سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں متحد ہے اور عوام کی خدمت ان کی چادر چاردیواری کی تحفظ صوبہ کی سائل اور وسائل سمیت تمام تر عوامی حقوق کی ذمہ داری بی این پی کے ممبران سے لیکر قائدین کی زمہ ہے۔ بی این پی کے خلاف ہر سازش ہر دور میں ناکام ہوئے ہیں اور اب بھی ناکام ہونگے۔
سیاست کرنا ہرایک کا جمہوری حق ہے ، بی این پی

ٹیگز:
بی این پی
