کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سینئر وکیل سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی پر پشاور میں فائرنگ کے واقعہ میں جانبحق ہونے پر دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لطیف آفریدی ایک نامور قانون دان اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے مرحوم نے تمام عمر آئین و قانون کی سربلندی کے لےٗ کام کیا۔وزیراعلی نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحوم کے خاندان اور وکلاء برادری سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر وکیل سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی کے فائرنگ واقعہ میں جاں بحق ہونے کی مذمت

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
