کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق خا تون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علا قے خیزئی چوک کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں حید ر شاہ نا می شخص جاں بحق جبکہ عمر خان،محمد خان،ریحان شاہ،بی بی نرگس سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے پو لیس نے لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوئٹہ، ٹریفک حادثہ1شخص جاں بحق خا تون سمیت پانچ افراد زخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثہ
