خضدار(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سنٹرل کمیٹی کے رکن اور صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماء سابق مشیر وزیر اعلی سندھ میر محمد امین شیخ مینگل سابق صوبائی وزیر بابو محمد امین عمرانی نے خلق جھالاوان خضدارمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے ملاقات کی اور انکی والدہ اور خوشدامن کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ملاقات میں رہنماؤں نے ملکی سیاست سمیت دیگر علاقائی قبائلی مسائل اور دیگر باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پرپیپلز پارٹی ضلع خضدار کی صدر میر عبدالرحمن زہری سردار زادہ میر ظفر اللہ خان ساسولی چیف افیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ میر عبدالنبی زہری سمیت پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے
نواب ثناء اللہ خان زہری سے میر صادق عمرانی کی ملاقات،علاقائی قبائلی مسائل پر گفتگو

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ خان زہری
