قلات(ڈیلی گرین گوادر) زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ آغا لعل جان احمدزئی نے کہا ہے کہ آرٹی سی قلات ایک تاریخی ریکروٹمنٹ سینٹر ہے اس ریکروٹمنٹ سینٹر کو ریاست قلات کے دور میں اس وقت کے حکمران نے اپنے فوجیوں تربیت دینے کے لئے قائم کیا تھا اور پاکستان بننے کے بعد اس ریکروٹمنٹ سینٹر میں پولیس کے جوانوں کو اعلیٰ تربیت فراہم کی جاتی مگرصوبائی حکومت اور محکمہ داخلہ کی عدم توجہی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں صوبائی حکومت آرٹی سی سینٹر قلات کی گراؤنڈ کو پختہ کرنے واٹر سپلائی اسکیم کومرمت کرنے چاردیواری کو مکمل کرنے اودیگر مسائل کے حل کے لئے فوری طورپر اقدامات کرے آرٹی سی سینٹر ہمارا قومی اثاثہ ہے اس مسائل کو نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات مختلف سیاسی و قبائلی رہنماؤں کے ہمراہ آرٹی سی سینٹر قلات کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آرٹی سی قلات ایک تاریخی تربیت گاہ ہے جو اب تک ہزاروں پولیس کے جوانوں اور آفیسران کو تربیت فراہم کیا ہے اور اس سینٹر سے تربیت حا صل کرنے والے جوان بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہو چکے ہیں مگر افسو س سے کہنا پڑتا ہیکہ قلات کی تریخی ریکروٹمنٹ سینٹر صوبائی حکومت اور محکمہ داخلہ کی عدم توجہی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ آرٹی سی قلات کا پریڈ گراؤنڈ پختہ نہ ہونے کی وجہ سے دھول مٹی اڑنے سے زیر تربیت جوان مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور کافی عرصہ سے واٹر سپلائی کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے جوانوں کے لیئے ٹینکرز کے زریعے پانی حاصل کیا جاتا ہیں انہوں نے کہا کہ آرٹی سی قلات ہمارا قومی اثاثہ ہے اس کے مسائل کے حل کے لیئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور اگر مسائل حل نہیں کیئے گئے تو قلات کے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل شدید احتجاج کریں گے انہو ں نے صوبائی حکومت اور محکمہ داخلہ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ آرٹی سی قلات کے مسائل جلد از جلد حل کریں۔
صوبائی حکومت آرٹی سی سینٹر قلات کی گراؤنڈ کو پختہ کرے، آغا لعل جان احمدزئی

ٹیگز:
آغا لعل جان احمدزئی
