کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مولانا محمد ایوب حافظ عبد الحق حقانی مولانا حکیم حبیب اللہ حاجی محمد شاہ لالا حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی مفتی عبد الغفور مدنی حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف حافظ خلیل احمد سارنگزئی میر فاروق لانگو مفتی نیک محمد فاروقی حاجی قاسم خان خلجی مفتی رحمت اللہ ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ حاجی عبداللہ سلیمان خیل ملک عبداللہ خان ناصر اور دیگر نے کہا کہ کوئٹہ کے نوجوانوں کو روزگار سے محرومی کی ذمہ دار حکمران جماعت ہے پی ٹی آئی وزیر کا بلوچستان اسمبلی سے چار سال بعد واک آؤٹ بے آسرا نوجوانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں ان کو بخوبی اندازہ ہے کہ آئندہ الیکشن میں کوئی دھاندلی کے چانسز نہیں ہیں، آج احتجاج کرکے عوام کی نظروں میں امیج بہتر بنانے کی ناکام کوشش کرنے والے ذرا عوام کو بتائیں کہ ان کی حکومت نے صوبے اور وفاق میں کوئٹہ کے کتنے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے انہوں نے کہا ہے کوئٹہ کو مسائل کے گرداب سے نکالنے عوام کی امیدیں جمعیت سے وابستہ ہیں، صفائی، پانی، گیس، بجلی توجہ طلب اور بنیادی مسائل ہیں، جب تک کوئٹہ کے عوام کو ان مسائل سے نجات نہیں ملتی ترقی کا خواب مکمل نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر آج بنیادی مسائل سے دوچار ہے مگر حکومت اس کی بہتری کیلئے چار سال میں ایک منصوبہ نہ دے کر نااہلی اور غفلت کی انتہاء کردی اب ان کو راہ فرار کی تلاش ہے مگر عوام جان گئے کہ حقیقی اور جعلی نمائندے کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو خوشحالی دے گی۔
کوئٹہ کے نوجوانوں کو روزگار سے محرومی کی ذمہ دار حکمران جماعت ہے، مولانا عبد الرحمن

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن
