کوہلو (ڈیلی گرین گوادر)ضلع کوہلو کے علاقے سکادف میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ خاتون کی شناخت مسما (ن)کے نام سے ہوئی ہے، جس نے اتوار اور سوموار کی درمیانی شب پستول سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ مقامی پولیس ایس ایچ او سٹی تھانہ کوہلو عبدالمجید مری نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچی، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سینئر میڈیکل ڈاکٹر ایم ایل سی اسد زرکون نے تصدیق کی کہ مسما (ن)کی موت گولی لگنے سے ہوئی، تاہم خودکشی کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں۔ ورثا کی جانب سے تاحال پولیس اسٹیشن میں کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے ظلم، خودکشیوں اور قتل کے واقعات کو روکنے کے لیے مثر اقدامات نہ کیے جانے کے باعث ایسے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ خواتین کے حقوق کے لیے بنائے گئے نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن(خواتین کمیشن) بھی ان واقعات کو روکنے اور ان کی تفتیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
کوہلو میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی

ٹیگز:
کوہلو
