کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر رکن قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹرشہناز نصیربلوچ نے کہا کہ 22 تا 24 جنوری کو کوئٹہ میں ہونے والا پارٹی کا مرکزی قومی کونسل سیشن بلوچستان و بلوچ قومی تحریک میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی کیونکہ بلوچستان کے لوگوں کی امیدیں قومی پارٹی بلوچستان نیشنل پارٹی پر مرکوز ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی نے بلوچستان میں ہونے والے مظالم ظلم و زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف ہمیشہ ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرکے قومی پارٹی کا فریضہ نبھایا ہے اسی لئے جب سے بلوچستان نیشنل پارٹی وجود میں آئی ہے اسی دن سے لیکر آج تک نادیدہ قوتوں کو بلوچستان نیشنل پارٹی کی عوامی پذیرائی ہضم نہیں ہو رہی ہے جو آئے دن مختلف ادوار نت نئے حربے استعمال کرکے پارٹی کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں مگر بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے لوگوں کے طاقت سے ہر اس عمل کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی جو بلوچستان و بلوچ ساحل و سائل کے خلاف استعمال ہوگی پارٹی نے ہر وقت بلوچستان کے حالات کو مدنظر رکھ کر بلوچ قوم کے امنگوں کے مطابق اصولی جدوجہد کرکے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے تمام تر سازشوں کے باوجود آج بھی پارٹی بلوچستان کی سب سے مقبول اور بڑی جماعت کے طور پر جانا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی قومی کونسل سیشن بلوچستان کے تاریخ میں ایک نئے
پارٹی کے مرکزی قومی کونسل سیشن بلوچستان وبلوچ قومی تحریک میں سنگ میل ثابت ہوگی، شہناز نصیر بلوچ

ٹیگز:
شہناز نصیر بلوچ
