کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی رہنما ء فاطمہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا مقصد ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن اور موجودہ حالات کے ستائے عوام کی خوشحالی ہے کیونکہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ہی(ن) لیگ کا وژن ہے،عوام 8فروری کوگھروں سے باہر نکل کر”شیر” پر مہرلگاکر مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) عوام کو مایوس نہیں کرے گی یہ بات انہوں نے اتوار کو وحدت کالونی اور اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔فاطمہ خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عوام مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیں، قائد میاں محمد نواز شریف ی قیادت میں ملک کو ترقی کے سفر پر گامزن کریں گے ملک کی عوام کو خوشحال کریں گے مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور عوام کو موٹرویز بنا کر دیں گے انہوں نے کہا کہ 8فروری کو مسلم لیگ(ن) عوام کی طاقت سے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی اورترقی کاعمل وہیں سے شروع کیاجائے گا جہاں سے رکا تھا بلوچستان میں سیاسی وقبائلی شخصیات کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ مسلم لیگ (ن)ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ خواتین 8فروری کوگھروں سے نکل کر مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے انتخابی نشان” شیر” پر مہرلگاکر امیدواروں کو کامیاب بنائیں انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) عوام کے مسائل کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔
مسلم لیگ (ن)ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے، فاطمہ خان

ٹیگز:
فاطمہ خان
