کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز گوادر اور پاکستان نیوی کی وندر ڈام کے کھلے سمندر میں مشترکہ کا روائی 70 ملین روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کی کھیپ برآمد پانچ ملزمان گر فتار۔تر جمان کسٹمز گوادر کے مطابق کسٹمز گوادر اور پاکستان نیوی نے مشترکہ کا روائی کر تے ہوئے لسبیلہ ساحلی علاقے وندر ڈام کے کھلے سمندر میں کشتی سے 4 ہزار 600 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر کے پانچ ملزمان کو گر فتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق شراب کی یہ کھیپ بیرونی ملک سے پاکستان اسمگل کی جا رہی تھی بر آمد شدہ شراب کی قیمت 7 کروڑ روپے بنتی ہے کسٹمز حکام نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔
غیر ملکی شراب کی کھیپ برآمد پانچ ملزمان گر فتار۔تر جمان کسٹمز گوادر

ٹیگز:
۔تر جمان کسٹمز گوادر
