کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کنوینئر ذیلی کمیٹی برائے قائمہ کمیٹی وزارت داخلہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپنے تعزیتی بیان میں اوتھل میں ہونے والے روڈ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے چیئرمین سینٹ کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس المناک حادثے میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے بھائی اور ڈرائیور کی شہادت ایک بڑا نقصان ہے جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اورغمزدہ خاندان سے سالار سنجرانی کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنجرانی خاندان کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے جس کا مداوا نہیں کیا جاسکتااور دکھ کی اس گھڑی میں ہم صادق سنجرانی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ بڑا صدمہ حوصلہ اور صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
دکھ کی اس گھڑی میں صادق سنجرانی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ثمینہ ممتاز زہری

ٹیگز:
ثمینہ ممتاز زہری
