کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پیپلزپارٹی کی رہنماء شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان سستا ترين نہيں، دنيا بھر ميں چوتھا اور ايشياء کا مہنگا ترين ملک ہے، وزیراعظم نے سفید جھوٹ بولا، یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے۔رہنماء پيپلزپارٹی شازیہ مری نے ایک تقریب کے دوران حکومت پر کڑی تنقید کی اور وزیراعظم کو جھوٹا قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جہاں افراط زر ڈبل ڈیجٹ میں ہے، ہر پاکستانی 2 لاکھ روپے کا مقروض ہوچکا ہے۔
پيپلزپارٹی رہنماء شازيہ ،مری نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تبديلی کے نام پر آنے والی حکومت نے تباہی مچادی، پاکستان دنيا ميں چوتھا اور ایشیاء کا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے، کرونا کے باوجود بھارت ميں مہنگائی کم ہوئی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ سے زیادہ خيبرپختونخوا ميں بيروزگاری ہے، اگست میں اکنامک سروے جاری کیا گیا، پاکستان میں 66 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور یہاں بیروزگاری کی شرح 4 فیصد ہے، خیبرپختونخوا میں بیروزگاری کی شرح 10 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

