بولان(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر،چیف آف رند قبائل سردار یار محمدرند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق پر کبھی سودا بازی نہیں کرینگے اقتدار ہمارے لیئے کوئی معنی نہیں رکھتی عوامی حق نمائندگی ادا کررہے ہیں اجتماعی کاموں سے علاقے کو خوشحال بنا رہے ہیں ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سادات قبائل کی معزز شخصیت سید فریداحمد شاہ دوپاسی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دوپاسی ہاؤس ڈھاڈر میں دیئے گئے عشائیہ میں علاقائی عمائدین،معتبرین سے بات چیت میں کیا اسموقع پرسید خورشیداحمدشاہ دوپاسی،سیدلال جان شاہ دوپاسی،سیدحسین شاہ،سید بشیرشاہ،میرشادی خان بنگلزئی،وڈیرہ علی احمدرند،ڈی ایچ اوڈاکٹرلیاقت علی رند،وڈیرہ محمدشریف کھوسہ،میرجیسل چوٹائی،حاجی محمد یوسف رندسمیت دیگر شریک تھے سردار یارمحمدرند نے کہا کہ ہماری سیاست عوام کیلئے ہے عوام کے درمیان رہ کررہے ہمیں ضلع کچھی کے مفادات عزیزہیں یہاں اجتماعی کاموں کی وجہ سے عوام کی تقدیر بدل دینگے اور انشاء اللہ اگلی انتخابات میں عوام پرفیصلہ چھوڑکر ایک مرتبہ پھر عوامی قوت سے شکست خوردہ عناصر کو شکست دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے انہوں نے کہاکے عوام کے حقوق پرکبھی سودا بازی نہیں کیاہم عوامی نمائندے ہیں ہماری سیاست عوام کیلئے ہے ماضی میں علاقے میں یکساں بنیادوں پرترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں پسماندگی نے ڈھیرے ڈال دیئے تھے اب اجتماعی کاموں کی وجہ عوام کیلئے خوشحالی کے دروازے کھول رہے ہیں کچھی کے عوام خود کو تنہا نہ سمجھے انکے حقوق کیلئے ہمیشہ اسمبلی فلور پر آواز بلند کی ہے انہوں نے مزید کہا کیعلاقے میں ایک سازش کے تحت امن امان کو بگاڑنے کی ناکام کوشش کی گئی جس میں مزموم مقاصد کی تکمیل کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی اور انکاچہرہ بھی عوام پر عیاں ہوچکاانکی ناکامی اب نوشتہ دیواربن چکی ہے عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لینے کا وقت گزر چکا عملی اقدامات سے عوام کے دلوں پر گھربنا رہے ہیں عوامی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ آئے روز ہمارے قافلے میں شریک ہوکر ضلع کوحقیقی ترقی کے سفر پر گامزن کررہے ہیں جنکاخواب بہت جلد انشاء اللہ شرمندہ تعبیر ہوگا۔
کچھی کے عوام خود کوتنہا نہ سمجھے انکے حقوق کیلئے ہمیشہ اسمبلی فلورپر آوازبلند کی ہے، سردار یار محمدرند

ٹیگز:
سردار یار محمدرند
