کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کا ریکوڈک کے مجوزہ معاہدے پر کئی گھنٹے طویل ان کیمرہ اجلاس اراکین اسمبلی کی جانب سے ریکوڈک منصوبے پر بحث اور اعلیٰ حکام کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ریکوڈک میں کان کنی کے حوالے سے مجوزہ معاہدے پر بریفنگ دی گئی،پیر کو بلوچستان اسمبلی کا ان کیمرہ سیشن ڈپٹی اسپیکر بابر موسی خیل کی زیر صدارت دو گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس میں چالیس سے زائد اراکین اسمبلی نے شرکت کی ان کیمرہ اجلاس میں اراکین کی جانب سے ریکوڈک منصوبے پر طویل بحث کی گئی جس کے بعد اعلیٰ حکام نے اراکین اسمبلی کو وفاقی حکومت کی جانب سے ریکوڈک کی کان کنی کے حوالے سے غیر ملکی کمپنی کے ساتھ مجوزہ معاہدے کے نکات پر بریفنگ دی اس حوالے سے اراکین کے سوالات اور جوابات کا طویل سیشن بھی ہو،ان کیمرہ اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اراکین اسمبلی کو اسمبلی ہال میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں تھی اور نہ ہی کسی غیر متعلقہ شخص کو ایوان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
بلوچستان اسمبلی،ان کیمرہ اجلاس میں ریکوڈک سے متعلق بحث

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
