کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔تفصیلات کے مطا بق کوئٹہ سمیت گردو نواح میں ہفتہ کی صبح 11 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہر نائی کے علا قے زندرہ میں تھازلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم زلزلے سے اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

ٹیگز:
کوئٹہ
