کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 4نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد33621ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے7اضلا ع سے کوروناوائرس کے375ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ103افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار2مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد33167ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد91ہے جن میں سے4 ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے4شخص کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 363اموات ہو چکی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کی شرع1.07فیصدر یکارڈ کی گئی۔
بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 4نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد33621ہو گئی

ٹیگز:
کو رونا وائرس
