اوستہ محمد(یو این اے )تھانہ گنداخہ کی حدود میں واقع باغ ٹیل کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے عبدالخالق جمالی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ مقتول اپنے بھائی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او گنداخہ پنھل جمالی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے، نعش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی ہے۔ مقتول کا تعلق گوٹھ علی خان جمالی سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ کی اطلاع گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔
باغ ٹیل ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

