کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نعیم بلوچ نے فواد چودھری کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ناکام نااہل حکمران اپنے ناکامی کوچھپانے کی خاطر ملک میں انارکی پھیلانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں سیاسی بونے اقتدار کے نشے میں تمام حدیں پار کر رہے ہیں جس کو بڑے وزارت چائیے وہ پہلے آصف علی زرداری پر تنقید کر کے اپنا قد کاٹ بڑا کرنے کی کوشش کرتا ہے دو ٹکے کے ترجمان ہوش کے ناخن لیں کرایہ کے ٹٹو جس کے ہیں ان کے سواری رہیں آصف علی زرداری پاکستان سیاست کا مرد حر مرد آہن ہیں ان کے صبرواستقامت پر ہمیں فخر ہے آصف علی زرداری کے ہمت اور حوصلے چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہمالیہ سے زیادہ بلند ہیں نااہل حکمرانوں سے پاکستان کے عوام کو آصف علی زرداری نجات دلائیں گے ان کے زندگی جدوجہد سے عبارت ہیکارکن انتخابات کی تیاری کریں بونے حکمران خود اپنے کھودے ہوئے کنویں میں گرنے والے ہیں اس مرتبہ وفاقی حکومت کے ساتھ تخت لاہور پر جیالے براجمان ہونگے پی ٹی آئی جدھر سے شروع ہواتھا وہیں اختتام پزیر ہو رہا ہے ظالم اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ایک عام پاکستانی نان شبینہ کا محتاج ہو گیا ہے بھوکے جب بھوک مٹانے کے لیے میدان میں نکلتے ہیں تو وہ کسی کو خاطر میں نہیں لاتے سلیکٹڈ سے سلیکٹرز بھی تنگ آچکے ہیں وزیراعظم عوام میں نہیں آتا جس دن سلیکٹڈ عمران خان عوام کے ہتھے چڑھ گئے تو ملک کے وزیراعظم کو عوام روڈوں پر گھسیٹتے ہوئے اپنا حساب لیں گے اس دن انکے بونے کرایہ کے ٹٹو کہیں نظر نہ آہیں گے فواد چودھری سمیت تمام بوٹ پالش کرنے والے ترجمانوں کو آخری وارننگ دیتے ہیں اپنے حد میں رہیں ورنہ تمہیں چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ملے گا جس بل میں گھس جاو گے جیالے وہیں سے تمہیں نکال کر نشان عبرت بنائیں گے ہر کوئی عمران خان نہیں کہ جو یو ٹرن ہر یو ٹرن لیتا رہے اور تم جیسے سیاسی بونوں کے سامنے سرنگوں رہے
ناکام نااہل حکمران اپنے ناکامی کوچھپانے کی خاطر ملک میں انارکی پھیلانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں : نعیم بلوچ

ٹیگز:
نعیم بلوچ
