کراچی: کراچی لانڈھی منزل پمپ کے قریب لوٹ مار کی واردات ہوئی اسی دوران ننھی حرمین گولی کا نشانہ بن گئی۔ بھائی شہباز نے حکام سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈاکو منزل پمپ کے قریب منی مارٹ پر لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے، اس دوران گارڈز نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی جانب سے بھی مارٹ پر سیدھے فائر کیے گئے۔ اسی دوران 3 سالہ حرمین کو گولی جالگی
کراچی: ڈاکوؤں اور سکیورٹی گارڈ میں فائرنگ کی زد میں آکر ننھی حرمین گولی کا نشانہ بن گئی

ٹیگز:
کراچی
