اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)کے الیکٹرک نے بجلی 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے، جس کے مطابق بجلی 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 3 مئی کو ہوگی۔ قیمت میں اضافے کی درخواست من و عن منظور ہونے کے نتیجے میں کے الیکٹرک صارفین پر6ارب63کروڑ60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

