کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں پانی اور گیس کے لئے طالبات کے احتجاج کا نوٹس لے لیا ہے وزیراعلیٰ نے ایم ڈی واسا کو یونیورسٹی میں پانی کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کوبھی 24 گھنٹوں کے اندر یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو یونیورسٹی میں گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ سرد ترین موسم میں یونیورسٹی اور ہاسٹل میں گیس کی عدم دستیابی باعث تشویش ہیاور طالبات پانی اور گیس کی فراہمی کے مطالبہ میں حق بجانب ہیں انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی طالبات احتجاج ختم کردیں حکومت انکے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائے گی وزیراعلء نے یونیورسٹی انتظامیہ کو طالبات کے ساتھ ملکر مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے دریں اثناء وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایم ڈی واسا پانی کے ٹینکروں کے ساتھ یونیورسٹی پہنچ گئے اور ہنگامی بنیادوں پر یونیورسٹی کو پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا بہادرخان وویمن یونیورسٹی میں پانی اورگیس کے لئے طالبات کے احتجاج کا نوٹس

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
