اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رہنما درچین مری نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں مختلف شاہراہوں پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو فائدہ اور بہتر سفر کی سہولیات میسر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہے اس کے علاوہ مختلف محکموں میں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے جس سے انکی زندگی خوشحال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت گوادر کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور انہیں حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انکا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔
وزیرِاعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، درچین مری

ٹیگز:
درچین مری
