کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو نے وزیراعظم کی جانب سے گوادر تحریک کے مطالبات کا نوٹس لینے کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی یقین دہانی خوش آئند ہے گوادر تحریک کے مطالبات انسانی حقوق کے تحفظ پر مبنی ہیں گوادر تحریک کے مطالبات پہلے ہی سے موجودہ حکومت کی پالیسی میں شامل ہیں صوبائی حکومت اپنی پالیسی اور گوادر تحریک کے مطالبات کے تحت بیشتر اقدامات پر عملدرآمد کررہی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے دائرہ کار میں آنے والے مطالبات پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے متعلقہ صوبائی محکمے غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ کی روک تھام یقینی بنا رہے ہیں غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے سرحدی تجارت کا آغاز اور ٹوکن سسٹم کو ختم کردیا گیا ہے،وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ گوادر میں شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے ہیں محکمہ پی ایچ ای کو گوادر شہر میں پانی کے مسائل کے فوری حل کے لئے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے گوادر اولڈ ٹاؤن کی ترقی کی منصوبہ بندی اور فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں بجلی سمیت بعض دیگر مطالبات کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی مطالبات کے حوالے سے یقین دہانی سے وفاق سے متعلق مطالبات بھی حل ہونگے متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمے اور ادارے غیر قانونی ٹرالنگ کے سدباب کے لئے مزید مربوط و موثر اقدامات کرینگے انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت سرحدی تجارت کے فروغ اور بارڈر مارکیٹوں کے منصوبے کی جلد تکمیل یقینی بنائیں گی گوادر تحریک کے مطالبات پر پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم کو مفصل رپورٹ پیش کرینگے۔
گوادرتحریک کے مطالبات پہلے ہی سے موجودہ حکومت کی پالیسی میں شامل ہیں، میرعبد القدو س بزنجو

ٹیگز:
میرعبد القدو س بزنجو
