نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ سیکریٹری اوربی ایس او کے سابقہ چیئرمین ڈاکٹر کہور خان بلوچ کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے۔ ڈاکٹر کہور خان بلوچ کا تعلق تربت سے ہے۔وہ طلباسیاست میں انتہائی سرگرم رہے۔وہ 1986 میں بی ایس او سہب کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ڈاکٹر کہور خان بلوچ نے تعلیم سے فراغت کے بعد بطور سیکشن آفیسر سول سیکرٹریٹ میں ملازمت اختیار کرلی۔وہ بلوچستان حکومت میں سیکرٹری کے عہدے تک ترقی پانے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔سال رواں میں انہوں نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کے بعد نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اور اکتوبر کے آخر میں ہونے والے نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل سیشن میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ریسرچ منتخب ہوگئے۔ڈاکٹر کھور خان اپنے طلباء سیاست کے زمانے میں بلوچستان کے ایک سرکردہ کردار مانے جانے تھے اور انھیں ایک نوجوان انقلابی رہنماء کی حیثیت سے بلوچستان کے مستقبل کی سیاست میں ایک رہنماء کے طور پر دیکھا جاتا تھا لیکن بی ایس ا و کے کیڈر کو اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب انھوں نے قومی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئی سرکاری ملازمت اختیار کی۔ ان کے اس عمل پر انھیں ان کے انقلابی اور قوم دوست ساتھیوں نے ہمیشہ تحریک سے منحرف سمجھا۔
بی ایس او کے سابقہ چیئرمین ڈاکٹر کہور خان بلوچ کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے

ٹیگز:
بی ایس او
